وزارت ترقی انسانی وسائل (ایچ آر ڈی) نے مرکزی یونیورسٹیوں کے بعد اب ملک بھر کی 1100 سے زیادہ سینٹرل اسکولوں (کیندریہ ودیالیہ) کے احاطے میں بھی روزانہ ترنگا لہرانے کو لازمی کردیا ہے۔
براہ راست وزارت ترقی انسانی کی ماتحت کیندریہ ودیا لیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے ایک خط مورخہ 24 فروری میں تمام اسکولوں سے
اپنے احاطے میں روزانہ ترنگا لہرانے اور غروب آفتاب سے قبل اس کو نیچے اتارنے کا انتظام کرنے کو کہا گیا ہے۔
کے وی ایس کے ایڈیشنل کمشنر ( تعلیمی امور) یو این کھوارے کی دستخط ارسال شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ "تمام اسکولوں میں ایسے مقام پر قومی ترنگا کو لہرایا جانا چاہئے جہاں تمام طلبہ و طالبات اس کو روزانہ سلامی د ے سکيں"